وزیر اعظم عمران خان نے 19 اکتوبر 2020 کو کلین گرین پاکستان انڈیکس آف پنجاب اور کے پی کے کے حوصلہ افزائی کے پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شہروں کا اعلان کیا ہے۔ اٹک ، بہاولپور ، لاہور ، گجرات اور راولپنڈی کے پی کے کے لئے: بنوں ، کوہاٹ اور پشاور کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔
ہمیں فالو کریں

سکولوں کے لئے رہنما اصول۔ صاف سبز پاکستان

  • ہوم
  • سکولوں کے لئے رہنما اصول
image

صاف سبز کلب کی تشکیل

ہر سکول میں صاف سبز کلب تشکیل دیں (بشمول ہیڈ ٹیچر ، 2-3 استاد اور صاف سبز کلب کے طالب علم ہیڈ)۔

کالجوں کے لئے رہنما اصول۔ صاف سبز پاکستان

کلین گرین اسکاؤٹس / چیمپیئن کی رجسٹریشن اور کردار

صاف سبز اسکاؤٹس / چیمپین (مساوی صنفی تقسیم کے ساتھ) کے طور پرکام کرنے کے خواہشمند ہر جماعت میں سے کم از کم دو چیمپین بھرتی کریں۔ صاف سبز اسکاؤٹس / چیمپئنز رابطہ کمیٹی کی رہنمائی کریں گے اور مختلف متعلقہ مہمات اور سرگرمیوں کے لئے تعلیمی کمیٹی اور ان کے ہم جماعتوں کے مابین معلومات کا تبادلہ کریں گے۔

ریسورس موبلائزیشن

سکول میں طلبا ءکی غیرمعمولی مدد اور سرگرمیوں کے لئے سی اینڈ جی پی ایم بینک کی تشکیل جیسے پودوں اور صفائی کے مواد کی فراہمی۔

ماڈیول ڈویلپمنٹ

صاف سبز پاکستان تحریک کےتصور ، سبز اسکاؤٹس کے کردار اور ذمہ داریاں ، وسائل کو متحرک کرنے اور ٹاسک تفویض کےنقطہ نظر سے متعلق معاشرتی مہم پر ایک ماڈیول تیار کریں۔.

ایوارڈز اورقدر دانی

صاف سبز سکاؤٹ / چیمپیئن میں سے ہر ایک کو ایوارڈز میں ترجیح دینے والے سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔ انٹر سکول مقابلوں میں سب سے بہترین گرین سکاؤٹ کو بھی ایوارڈ دیا جائے گا۔

رپورٹنگ/اطلاع دینا

سکول صاف سبز پاکستان تحریک کے پانچوں ستونوں پر مبنی سالانہ پیشرفت کے لئے ایک فارم پُر کریں گے جسے سکول ڈائیرکٹوریٹ کے ذریعہ ڈی سی او آفس میں سی اینڈ جی پی ایم کے ڈسٹرکٹ سیل میں جمع کروائیں گے۔ سی اینڈ جی پی ایم کا ضلعی سیل سکولوں کی رپورٹس کویکجا کرے گا اور ہر سکول کی پیشرفت سے باخبر رہنے کے لئے ڈیش بورڈ پر چڑھاۓ / اپلوڈ کرے گا۔ سی اینڈ جی پی ایم کے ضلعی سیل ہر تحصیل سے تین اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکول کو تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرے گا ۔

درجہ بندی

سکول ڈائیرکٹوریٹ کے اشتراک سے ایم او سی سی میں واش سیل سی اور جی پی ایم کی کارکردگی کی بنیاد پر سکولوں کی سالانہ درجہ بندی نامزد کرے گا۔ درجہ بندی میں مخصوص سرگرمیوں کے نتائج شامل ہوں گے۔

صاف سبز پاکستان تحریک کے پانچ ستونوں کے لئے مخصوص سرگرمیاں

شجر کاری (درخت لگانا)

  • سالانہ ہر بچے کا ایک پودہ لگانے کا ہدف کے ساتھ ہر طالب علم کی طرف سےایک پودے کی بوائی اور اُ گانا۔
  • سرسبز ماحول کےموضوع پر انٹر سکول آرٹ ورک مقابلوں کا انعقاد اور طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے عوامی گیلریوں میں جدید ترین آرٹ ورک کی نمائش کرنا۔
  • محکمہ جنگلات کی طرف سےبیج پھینکنے کی مہم میں حصہ لینا

ٹھوس فضلہ کا انتظام

  • ٹھوس فضلے کو الگ کرنے اور انتظام کرنے پر مقامی برادری کو حساس بنانے کے لئے ایک ہزار گھرانوں کے لئے آگاہی مہم چلائیں۔
  • ملحقہ مقامی بازاروں / علاقوں میں صفائی ستھرائی کی مہم چلائیں۔

مائع فضلے کی انتظام کاری (لیکویڈ ویسٹ مینجمنٹ ) اور صفائی ستھرائی

  • ملحقہ کمیونٹیز اور سکولوں میں نجی شعبے کے تعاون سے ہاتھ دھونے کے دنوں میں حصہ لیں۔
  • ہاتھ دھونے کادرست طریقہ سیکھیں اور روزمرہ کی زندگی میں ان پر عمل کریں۔

مکمل سینی ٹیشن

  • کہانی سنانے اور کھیلوں کے ماڈیول کے ذریعے سکول کے بچوں کو بطور تبدیلی ایجنٹ اور صاف سبز پاکستان تحریک کے ایڈوکیٹ کے طور پر ترقی دینے کے تصور کے ساتھ کل صفائی ستھرائی پر طلبا کی آگاہی اور حساسیت۔
  • سکولوں میں تمام لیٹرینوں اور ہاتھ دھونے کی سہولیات کو فعال/فنکشنل بنائیں۔

پینے کے لئے صاف پانی

  • پینے کے پانی کو صاف کرنے کے مختلف طریقوں جس میں 'فلٹریشن ، سورج کی روشنی کا استعمال ، اور اُبالنے کا عمل' میں طلباء کی صلاحیت کو بڑھانا اور ان کے ذریعے آگاہی پھیلانا۔
  • زیادہ خطرے والی کمیونٹیز میں پانی کے دن کو منائیں (مقامی حکومتوں کے ذریعہ ان کمیونٹیز کی شناخت کریں)۔
  • کمیونٹیز میں گھریلو سطحوں پر پانی کی حفاظت اور پانی کی صفائی کے بارے میں شعور پیدا کریں۔
  • پینے کے پانی کے مناسب استعمال کو فروغ دیں اور گاڑی کی دھلا ئی ، گلی کی صفائی وغیرہ کے لئے پینے کے پانی کے غیر ضروری استعمال کی حوصلہ شکنی کریں۔