مائع کچرے کی انتظام کاری
تعارف
تعارف
مائع کچرے کی انتظام کاری میں سیوریج جمع کرنا ، اس کی ٹریٹمنٹ اور آلودہ پانی کو ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ آلودہ پانی کی ماحولیاتی آلودگی سے ماحول کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ بڑے پیمانے پر ، پاکستان کے شہری علاقوں میں مائع کچرے کی نکاسی آب سیوریج اور انفرادی سیپٹک نظام کے ذریعے سےکی جاتی ہے ، جس کے انتظامات بلدیات ، واسا ، ڈبلیو ایس ایس سی اور ہاؤسنگ اتھارٹی سنبھالتی ہے۔ نان-پوائنٹ سورس آلودگی مائع کچرے کی ایک بہت بڑی وجہ ہے جس میں کاشتکاری کی سرگرمیوں ، ناکارہ سیپٹک نظام ، گاڑیاں اور باغبانی سے متعلقہ مصنوعات شامل ہیں۔ نان-پوائنٹ سورس آلودگی (غیر متعلقہ ذرائع سےپیدا ہونے والی آلودگی) کا انتظام کمیونٹی نکاسی آب کے نظاموں کے ماتحت نہیں کیاجاتا ہے۔ مائع فضلہ کے انتظام کا منصوبہ (ایل ڈبلیو ایم پی) جو کہ خاص طور پر انفرادی علاقوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ، تکنیکی اور ریگولیٹری ضروریات کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی رائے کی بنیاد پر ان سرگرمیوں کی رہنمائی کرتا ہے