شجر کاری
تعارف
تعارف
پاکستان کی کل زمین کےصرف 5٪ حصے پرجنگلات ہیں جو کہ بین الاقوامی معیار (کل زمینی سطح کے25فیصد حصے پر جنگلات) کے برخلاف ہے۔جنگلات کی زمین میں اضافہ کرنے کے لئے ، پودے لگانے کو سی جی پی ایم کے ایک اہم جزو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام وزارت موسمیاتی تبدیلی اور جنگلی حیات کے محکموں کے ذریعہ 100 اضلاع میں پاکستانی کرنسی کے مطابق 3.652 کروڑ کی لاگت سے 5 سال (2016سے لے کر2021) تک منظورکیا گیا ہے۔ جنگلات کے رقبے میں اضافے کے نتیجے میں جنگلات کی زندگی کے وسائل کی بحالی اور پاکستان کے زرعی سروے کو تقویت ملے گی۔