وزیر اعظم عمران خان نے 19 اکتوبر 2020 کو کلین گرین پاکستان انڈیکس آف پنجاب اور کے پی کے کے حوصلہ افزائی کے پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شہروں کا اعلان کیا ہے۔ اٹک ، بہاولپور ، لاہور ، گجرات اور راولپنڈی کے پی کے کے لئے: بنوں ، کوہاٹ اور پشاور کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔
ہمیں فالو کریں

ٹھوس فضلے کی انتظام کاری

  • گھر
  • ٹھوس فضلے کی انتظام کاری

ٹھوس فضلے کی انتظام کاری

تعارف

ٹھوس فضلہ سے مراد وہ مواد ہے جسے ناقابل استعمال ہونے کے باعث یا مقصد پورا کر لینے کے بعد پھینک دیا جاتا ہے ۔ میونسپلٹی اور دیگر ٹھوس کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے ناکافی اور نامناسب طریقہ کار صفائی ستھرائی اور ناقص حفظان صحت کے حالات پیدا کرتےہیں مزید براں یہ آلودگی اور ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلنے کا سبب بھی بنتا ہے۔ ٹھوس فضلے کی انتظام کاری میں کوڑے دان یا ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جانے والی اشیاء کی ری سائیکلنگ کے لئے حل پیش کرتا ہے ۔ فضلہ کے انتظام کاری کا ایک پہلو یہ ہے کہ ٹھوس فضلہ کو بدل کر کس طرح ایک قیمتی وسائل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو کاروباری افراد اور کاروباری تنظیموں کے علاوہ گھر کی سطح پر بھی اپنانا چاہیے۔ ٹھوس فضلہ رہائشی ، تجارتی ، صنعتی ، ادارہ جاتی اور زرعی سرگرمیاں کے ذریعے پیدا ہوتا ہے